Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

پی سی بی نے میرا کیرئیر بچانے کی کوشش نہیں کی، محمد آصف

اپ ڈیٹ 04 مئ 2020 04:11pm

لاہور: اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد آصف بھی امتیازی سلوک کا شکوہ زبان پر لے آئے، ان کا کہنا ہے کہ فکسنگ میں ملوث کچھ کھلاڑی اب بھی پی سی بی میں کام کررہے ہیں۔

اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد آصف نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی نے میرا کیرئیر بچانے کی کوشش نہیں کی حالانکہ ہرکوئی میری بولنگ کی تعریف کرتا تھا۔

محمد آصف نے یہ بھی کہا کہ کیرئیر میں جتنا بھی کھیلا دنیا ہلا کر رکھ دی تھی۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ مجھے دوسرا موقع نہیں دیا گیا۔

آصف نے مزید کہا کہ ان سے پہلے اور بعد میں بھی کرکٹرز میچ فکسنگ میں ملوث ہوتے رہے لیکن سب کے ساتھ یکساں سلوک نہیں ہوا۔ کچھ پی سی بی میں کام کررہے ہیں جبکہ کچھ اب بھی کھیل رہے ہیں۔

سابق فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ ہر کوئی زندگی میں غلطیاں کرتا ہے، ان سے بھی غلطیاں ہوئیں۔ کیرئیرکا اچھا اختتام نہ ہوسکا جس کا افسوس ہے۔

واضح رہے کہ ‏محمد آصف گزشتہ چند ماہ سے امریکا میں مقیم ہیں اور وہاں مستقل رہائش اختیار کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔